31 اگست، 2013، 12:20 PM

شام

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم شام سے روانہ

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم شام سے روانہ

مہر نیوز/31 اگست /2013ء: شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم شام سے لبنان پہنچ گيا ہے ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج دو ہفتوں میں سامنے آجائیں گے امریکہ اور اس کے اتحادی تحقیقات کے نتائج سے پہلے ہی شام پر بےبنیاد اور جھوٹے الزام عائد کرکے فوجی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کرنے والا اقوام متحدہ کا وفد شام سے لبنان پہنچ گيا ہے ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج دو ہفتوں میں سامنے آجائیں گے امریکہ اور اس کے اتحادی تحقیقات کے نتائج سے پہلے ہی شام پر بےبنیاد اور جھوٹے الزام عائد کرکے فوجی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت مانگا ہے امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہناہے کہ شام کے خلاف محدود کارروائی پر غور کیاجارہا ہے۔ ادھر عالمی سطح پر امریکہ کی شام پر فوجی کارروائی کے خلاف عوامی مظآہرے شروع ہوگئے ہیں۔ ترکی، سعودی عرب اور قطر کا امریکہ پر زور ہے کہ وہ شام پر محدود نہیں بلکہ وسیع فوجی کارروائي کرے۔ اسلامی ذرائع ابلاغ ترکی، سعودی عرب اور قطر کو بڑے شیطان امریکہ کا ایجنٹ قراردے رہے ہیں ان تینوں ممالک کو منافقین کا درجہ دیا جارہا ہے جو ایک اسلامی ملک کے خلاف ایک کافر ملک کا ساتھ دے رہے ہیں اور کافر ملک کو اسلامی ملک پر حملہ کرنے کے لئے تشویق کررہے ہیں۔ شامی عوام اور حکومت نے اپنے ملک کا بھر انداز میں دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1827207

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha